***ضلع نظام آباد کے ڈچپلی پولیس اسٹیشن سامپلی حدود میں قومی شاہراہ 44
پر شارٹ سرکٹ کے باعث ایک اومنی ویان شعلہ پوش ہوگئی۔ سب انسپکٹر ڈچپلی
سریدھر گوڑ نے بتایا کہ ڈچپلی میں ایک خانگی اسکول سے وابستہ اومنی ویان
میں ڈرائیور رمیش مکان روانہ ہورہا تھا کچھ دورجانے کے بعد شارٹ سرکٹ کے
باعث ویان میں آگ لگ گئی۔ جس پر ڈرائیور رمیش خوف زدہ ہوکر گاڑی سے باہر
نکل آیا۔ اسی وقت ٹول پلازہ کے پاس موجود پٹرولنگ پولیس عملہ نے وہاں پہنچ
کر آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم یہ کوشش ناکام ہوئی۔ قومی
شاہراہ پر گذرنے
والی گاڑیوں کے مسافرین میں اس حادثہ سے سنسنی پھیل گئی۔ بعدازاں آتش فرو
عملہ کو اطلاع دینے پروہ یہاں پہنچ کر آگ بجھائی تب تک ویان مکمل طور پر جل
گئی۔ ویان میں تنہا ڈرائیور سفر کرنے کے باعث کوئی بڑا حادثہ پیش نہیں
آیا۔ اسکول ویان میں آگ لگنے کی واقعہ کی اطلاع ملنے پر منڈل ایجوکیشن
آفیسر، طلباء کے سرپرستوں نے حیرت کا اظہار کیا گیا۔ ڈرائیور کی جانب سے
بچوں کو اسکول چھوڑنے کے بعد اومنی ویان کو ذاتی کاموں کیلئے استعمال کرنے
کے باعث یہ حادثہ پیش آنے کا امکان لگایا جارہا ہے۔